Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی ماہرین کی ٹیم کی امداد کے ہمراہ پاکستان آمد

شائع 24 اپريل 2020 02:35pm

چین کی دس رکنی طبی ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ماسک، سینی ٹائزر، کٹس اور حفاظتی لباس بھی ساتھ لائے ہیں، چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کورونا کے خلاف پاکستان کا ردعمل قابل تعریف ہے۔

عالمی وبا کو شکست دینے کےلیے چین کی جانب سے پاکستان کی بھر پور مدد کا سلسلہ جاری ہے ۔

چینی طبی ماہرین کی دس رکنی ٹیم  خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچی۔  طبی ماہرین ماسک، گلوز، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس پر مشتمل سامان بھی ساتھ لیکر آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی طبی ماہرین پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔

دوسری جانب چین کے سفیر یاوجنگ نے کورونا کے خلاف تیاری اور ریسپانس پلان کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پلان سے کورنا کے پھیلاو سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کا پروگرام عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کے عین مطابق ہے۔ چین اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کورنا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی حمایت میں اقدامات کریں۔